کوئی عشق میں جل گیا طور ہو کر
کوئی عشق میں جل گیا طور ہو کر
چڑھا دار پر کوئی منصور ہو کر
سراپا قرابت بنا جا رہا ہوں
ترے جام فرقت میں مخمور ہو کر
یہاں ایک صورت ہے نغمہ و آہ کی
جو نکلا ہے حسرت سے معمور ہو کر
تصور میں آنا تصور میں جانا
وہ نزدیک آئے بہت دور ہو کر
فسانۂ دل پوچھنے کو نہ آئے
رہا دل کا دل میں ہی مستور ہو کر
اٹھے آ رہے ہیں نگاہوں کے ساغر
کہیں پی نہ جاؤں میں مجبور ہو کر
بنا جا رہا ہوں گنہ گار اب پریمؔ
تری رحمتوں سے بہت دور ہو کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.