کوئی جب تک با خدا ملتا نہیں
کوئی جب تک با خدا ملتا نہیں
آدمی کو راستہ ملتا نہیں
دل کے اندر جھانک کر دیکھو ذرا
کون کہتا ہے خدا ملتا نہیں
ہیں نظر میں سیکڑوں چہرے مگر
پھول سا کوئی کھلا ملتا نہیں
ذہن کے سارے دریچے بند ہیں
دل کا دروازہ کھلا ملتا نہیں
کس قدر الجھی ہوئی ہے زندگی
ڈور کا کوئی سرا ملتا نہیں
سر تو دیکھے ہیں ترے در پر جھکے
دل مگر کوئی جھکا ملتا نہیں
ہر دوا ملتی ہے سنتا ہوں مگر
مرہم زخم صدا ملتا نہیں
اے صداؔ اتنے غموں کے باوجود
آنکھ میں آنسو بھرا ملتا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.