کوئی جلوہ تیرا ایسا نہیں ہے
کوئی جلوہ تیرا ایسا نہیں ہے
میرے دل نے جسے پرکھا نہیں ہے
نہ جیون میں کسی سے روٹھنا تم
تمہیں اس غم کا اندازہ نہیں ہے
یقیں مانو اڑا ہے چین دل کا
تمہیں جس روز سے دیکھا نہیں ہے
تمہارا فیصلہ تم کو مبارک
مگر رشتہ مرا کچا نہیں ہے
یہ مانا بھولنا فطرت ہے تیری
کسی کو بھولنا اچھا نہیں ہے
کبھی میں یاد بھی آ جاؤں تم کو
زیادہ سوچنا اچھا نہیں ہے
مری آنکھوں سے منظر دیکھ لے تو
تری آنکھوں نے جو دیکھا نہیں ہے
لگن سچی رفاقت اور الفت
یہ کچے سوت کا دھاگا نہیں
تجھے ہر زاویے سے پرکھا میں نے
کوئی پہلو تیرا کھوٹا نہیں ہے
نکھارا عشق کی اگنی نے اس کو
یہ کندنؔ ہو گیا سونا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.