کوئی کمان و تیغ و سپر دے اے مولا
کوئی کمان و تیغ و سپر دے اے مولا
آہوں میں بھی ایک اثر دے اے مولا
یا تو دنیا کو بھی شیشے کا کر دے
یا پھر مجھ کو پتھر کر دے اے مولا
رہنے کو پردوں میں رہ لوں گی لیکن
بندوں کو بھی پاک نظر دے اے مولا
ان پریوں کو حاجت ہے اب خنجر کی
چاہے ان کے پنکھ کتر دے اے مولا
دن بھر ڈر کے اندھیاروں کے سائے ہیں
سچ مچ کی بھی ایک سحر دے اے مولا
پیار محبت خوب دیا مولا تو نے
لڑنے کا بھی ایک ہنر دے اے مولا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.