کوئی خلا ہے درمیاں سراب کے
کوئی خدا ہے درمیاں سراب کے
یہ کون من کی کھڑکیوں کو کھول کر
پکارتا ہے درمیاں سراب کے
سراب پر اسے بھی اعتبار تھا
جو مر گیا ہے درمیاں سراب کے
یہ بھاگنے سے آج تک نہ طے ہوا
جو فاصلہ ہے درمیاں سراب کے
میں جھانکتا ہوں روز ایک عکس میں
کوئی ہوا ہے درمیاں سراب کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.