کوئی خوب صورت مجھے اب نظارا نہیں دیکھنا ہے
کوئی خوب صورت مجھے اب نظارا نہیں دیکھنا ہے
قسم ہے خدا کی تمہیں اب دوبارہ نہیں دیکھنا ہے
سہولت اگر دے مجھے زندگی تو نیا کچھ کروں گا
گزشتہ دنوں میں جو میں نے گزارا نہیں دیکھنا ہے
میں کس کو بتاؤں مرے ساتھ قسمت نے کیا کھیل کھیلے
مجھے اب فلک پر کوئی بھی ستارا نہیں دیکھنا ہے
ابھی لطف لینا ہے مجھ کو کئی سال تیرے کرم کا
ابھی زخم دل کا مجھے کوئی چارہ نہیں دیکھنا ہے
محبت جدھر بھی مجھے مل رہی ہے چلا جا رہا ہوں
مرے یار مجھ کو ہمارا تمہارا نہیں دیکھنا ہے
ابھی تو بہت کام سوہلؔ ترے بن ادھورے پڑے ہیں
ابھی یار اس زندگی کا کنارا نہیں دیکھنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.