کوئی کنایہ نہیں کوئی استعارہ نہیں
کوئی کنایہ نہیں کوئی استعارہ نہیں
میں حرف حرف مگر اب بھی آشکارا نہیں
مری نگاہ کی وسعت پہ روز گرتا ہے
وہ آسمان کہ جس میں کوئی ستارا نہیں
ندی بچھڑ کے سمندر سے ٹوٹ جائے گی
میں ایک بار کہوں گا اسے دوبارہ نہیں
اچھالتا ہوں لہو میں بھی آسماں کی طرف
جو میرا سر بھی قلم ہو تو کچھ خسارا نہیں
یہ انکشاف ہے رونقؔ عجیب تیشے کا
کسی بھی سنگ کے سینے میں اک شرارا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.