کوئی مرتا نہیں کسی کے بغیر
زندہ رہتا ہے زندگی کے بغیر
زندگی خوشگوار لگتی ہے
بعض اوقات روشنی کے بغیر
ہر طرف صرف گہرا پانی ہے
دریا کیا شے ہے جل پری کے بغیر
جاننا آگ سے گزرنا ہے
چین پڑتا ہے آگہی کے بغیر
برق کے بن چمک رہا ہوں میں
یعنی خوش باش ہوں خوشی کے بغیر
شاعری کیا ہے بیکلی کے سوا
بیکلی کیا ہے شاعری کے بغیر
میں تمہارے بغیر ایسا ہوں
جس طرح دین ہے نبی کے بغیر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.