کوئی مہرباں نہیں ساتھ میں کوئی ہات بھی نہیں ہات میں
کوئی مہرباں نہیں ساتھ میں کوئی ہات بھی نہیں ہات میں
ہیں اداسیاں مری منتظر سبھی راستوں میں جہات میں
ہے خبر مجھے کہ یہ تم نہیں کسی اجنبی کو بھی کیا پڑی
سبھی آشنا بھی ہیں روبرو تو یہ کون ہے مری گھات میں
یہ اداسیوں کا جو رنگ ہے کوئی ہو نہ ہو مرے سنگ ہے
مرے شعر میں مری بات میں مری عادتوں میں صفات میں
کریں اعتبار کسی پہ کیا کہ یہ شہر شہر نفاق ہے
جہاں مسکراتے ہیں لب کہیں وہیں طنز ہے کسی بات میں
چلو یہ بھی مانا اے ہم نوا کہ تغیرات کے ماسوا
نہیں مستقل کوئی شے یہاں تو یہ ہجر کیوں ہے ثبات میں
مری دسترس میں بھی کچھ نہیں، نہیں تیرے بس میں بھی کچھ نہیں
میں اسیر کاکل عشق ہوں مجھے کیا ملے گا نجات میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.