Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی مل جائے اگر وقت گزاری کے لیے

انجم فاروق

کوئی مل جائے اگر وقت گزاری کے لیے

انجم فاروق

MORE BYانجم فاروق

    کوئی مل جائے اگر وقت گزاری کے لیے

    اپنا کر لوں میں اسے زندگی ساری کے لیے

    بالکونی پہ کھڑی لڑکیاں کب سوچتی ہیں

    یہ جگہ ٹھیک نہیں آئنہ داری کے لیے

    صرف غزلوں سے ہی اندازہ لگا لو گے میاں

    یا لہو تھوکنا لازم ہے لکهاری کے لیے

    دوست تجھ کو ہے بہت شوق مہم جوئی کا

    چل امارات کو چلتے ہیں سفاری کے لیے

    یہ جو دنیا کے مسائل ہیں یہ دنیا جانے

    ہم کو ملنا ہے فقط عشق گزاری کے لیے

    شام کو شام سے آگے نہیں جانے دوں گا

    آپ کی آنکھ سے گرتی ہوئی دھاری کے لیے

    رات ہوتی ہے کہ تاروں کو گنیں ہم انجمؔ

    دن نکلتا ہے یہاں زخم شماری کے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے