کوئی ملتا ہی نہیں ساتھ نبھانے والا
کوئی ملتا ہی نہیں ساتھ نبھانے والا
لوٹ کے آتا نہیں چھوڑ کے جانے والا
جو اسے دیکھتا ہے دیکھتا رہ جاتا ہے
اس کے چہرے کا ہے انداز لبھانے والا
یوں بھی ناراض نہیں ہوتے کسی سے اب ہم
ہم کو ملتا ہی نہیں کوئی منانے والا
ہوش میں رہتا ہے خود مجھ کو دیوانہ کر کے
جام آنکھوں سے مجھے یار پلانے والا
راہزن بھاگ گئے لوٹ کے سارا سامان
کچھ بھی کر پایا نہیں شور مچانے والا
وہ دعا دے گیا جاتے ہوئے خوش رہنے کی
دور گردش میں مجھے چھوڑ کے جانے والا
چین سے کیسے رہے گا کبھی وہ دنیا میں
بیج نفرت کے زمینوں میں اگانے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.