کوئی مجھ میں ہے میں کسی میں ہوں
کوئی مجھ میں ہے میں کسی میں ہوں
میں اندھیرا ہوں روشنی میں ہوں
تیرے غم میں ہوں میں خوشی میں ہوں
دھوپ میں اور چاندنی میں ہوں
موت جس سے نجات دیتی ہے
قید ایسی ہی زندگی میں ہوں
کیوں مرے دوست مجھ سے بچتے ہیں
ایسا لگتا ہے مفلسی میں ہوں
میرے عیب و ہنر چھپیں کیسے
میں نوازؔ اپنی شاعری میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.