کوئی نہ آئے گا تھک جاؤ گے صدا کر کے
کوئی نہ آئے گا تھک جاؤ گے صدا کر کے
تم اپنے گھر میں مقفل ہو در کھلا کر کے
اس ایک رات کی قیمت ادا نہیں ہوگی
تمام عمر بھی گزرے جو رتجگا کر کے
سوائے تیرگی کچھ بھی نظر نہ آئے گا
تو مجھ سے دیکھ تو خود کو کبھی جدا کر کے
تمہاری آنکھوں میں بہتر دکھائی دیں گے ہم
تم اپنے آپ کو دیکھو تو آئنہ کر کے
وہ کس طرح تجھے اپنے قریب آنے دے
جو اپنے آپ سے ملتا ہو فاصلہ کر کے
جنوں میں بھی ہمیں تقدیس کا خیال رہا
حضور عشق سے لوٹے تو التجا کر کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.