کوئی نقش کاشی و کعبہ نہ تھا
مرے دل میں جب تک عقیدہ نہ تھا
ہر اک گام پر ایک منزل سی تھی
مرے سامنے کوئی رستہ نہ تھا
تصور میں بھی تھی کرن آس کی
اندھیرا مکمل اندھیرا نہ تھا
اسے جب بھی دیکھا تو ایسا لگا
کہ جیسے کبھی اس کو دیکھا نہ تھا
گناہوں کی پاداش بھی زیست تھی
فقط نیکیوں ہی کا ثمرہ نہ تھا
اسے ہر نظر دیکھ پاتی کہاں
تجلی تھی وہ اک تماشا نہ تھا
اسی ضد میں بس وہ پلاتے گئے
کہ پی پی کے جگدیشؔ بہکا نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.