کوئی پڑاؤ نہ گھر راستے میں آئے گا
کوئی پڑاؤ نہ گھر راستے میں آئے گا
سفر کے بعد سفر راستے میں آئے گا
کہاں نہ جاؤں کہاں جاؤں کیا کروں آخر
ترا خیال تو ہر راستے میں آئے گا
چلے تو پھر کہیں رکنا ہمیں پسند نہیں
کسی کا گاؤں مگر راستے میں آئے گا
گزرنے والی ہوائیں بتا رہی ہیں مجھے
کوئی پرانا شجر راستے میں آئے گا
چلا تھا اپنے بزرگوں سے لے کے جو دانشؔ
اسی دعا کا اثر راستے میں آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.