کوئی صدا نہ دور تلک نقش پا کوئی
کوئی صدا نہ دور تلک نقش پا کوئی
وہ موڑ ہے کہ ملتا نہیں راستا کوئی
ہاں دل کی دھڑکنوں سے صدا چھین لو مگر
چپ چاپ ہی جو آ کے یہاں بس گیا کوئی
مانا کہ تیرے در پہ جھکیں آ کے منزلیں
پر ہم سا بھی ملا تجھے سچ سچ بتا، کوئی
دل کی زباں بہت ہے کوئی ہو جو اہل دل
ہونٹوں سے کیا بتائے بھلا مدعا کوئی
آنکھیں جو بند کیں تو وہ ابھرے ہیں آفتاب
باہر کی دھوپ سے نہ رہا واسطہ کوئی
حیران ہو کے دل سے یہ پوچھا نگاہ نے
کیا واقعی ملا نہ تجھے آشنا کوئی
یا آسمان تک نہیں جاتی مری نوا
یا آسماں پہ سنتا نہیں ہے نوا کوئی
جتنے خیال اتنے ہی رنگوں کے دائرے
ملتا نہیں کسی سے کہیں سلسلہ کوئی
اس سادہ دل کو کیا خبر اس اونچ نیچ کی
انجمؔ کے پاس جا کے بنے کیا بڑا کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.