کوئی شیشہ نہیں شراب نہیں
کوئی شیشہ نہیں شراب نہیں
شام ہجراں ترا جواب نہیں
جانے کیوں آدمی کے چہرے پر
اب وہ پہلی سی آب و تاب نہیں
خامشی بھی ہے بے مثال تری
تیری باتوں کا بھی جواب نہیں
میرے ساغر میں لالہ گوں سی وہ شے
خون دل ہے مرا شراب نہیں
ہر کوئی جس کو پڑھ سکے اے دوست
زندگی وہ کھلی کتاب نہیں
اور سب تیری بزم ناز میں ہیں
اک ترا خانماں خراب نہیں
فصل گل میں یہ شاخ گل پہ کنول
دیکھتا ہوں کوئی گلاب نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.