کوئی صورت بتا سکوں کی مجھے
کوئی صورت بتا سکوں کی مجھے
ہے ضرورت ذرا سکوں کی مجھے
میری آنکھوں سے چھین کر نیندیں
اس نے دی ہے دعا سکوں کی مجھے
ماں کے پیروں میں بیٹھ کر جانا
مل گئی ہے جگہ سکوں کی مجھے
کچھ نہیں مانگتا ہوں میں مالک
کر دے نعمت عطا سکوں کی مجھے
ایک مفلس کا جھونپڑا جس سے
آ رہی ہے صدا سکوں کی مجھے
دیکھ لے بے قراریاں میری
دے مسیحا دوا سکوں کی مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.