کوئی صورت مری آنکھوں کو دکھائی نہیں دے
کوئی صورت مری آنکھوں کو دکھائی نہیں دے
تیری آواز جو کانوں کو سنائی نہیں دے
چھوڑ جائے وہ مجھے دھوپ کی رت میں تنہا
ہاں مگر موسم باراں میں جدائی نہیں دے
میں نے دیکھا ہے اٹل عشق کو قسمت کی طرح
یہ وہ صیاد کہ تا عمر رہائی نہیں دے
آتش پائے براہیم بجھانے والے
اب کے صحرا میں مجھے آبلہ پائی نہیں دے
بس عدالت میں ترے عشق کی حاضر ہو جائے
دل وہ ملزم کہ کبھی اپنی صفائی نہیں دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.