کوئی ترکیب لاؤ حل کے لئے
اے مسیحائے جاں اجل کے لئے
سات سو وعدے کر لئے لیکن
نہیں ہے وقت ایک پل کے لئے
چاہئے ایک پیار کی کنگھی
زندگانی کے سخت بل کے لئے
آتے آتے بھٹک گیا ہے کہیں
کل جہاں منتظر ہے کل کے لئے
جتنے شاعر ہیں جانفا مرے پاس
اتنے مضمون ہیں غزل کے لئے
ہم کو درکار ایک شہزادی
دل کے سب سے بریں محل کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.