کوئی تو ہے جو اندھیروں میں بھی اجالا ہے
کوئی تو ہے جو اندھیروں میں بھی اجالا ہے
سفر حیات کا آسان کرنے والا ہے
لہکتی شاخ پہ قائم ہے آشیاں میرا
صبا نے گود میں اپنی مجھے سنبھالا ہے
کیا سوال تو دل نے ہمیں یوں بہلایا
ذرا سی دیر میں موسم بدلنے والا ہے
کریں بھی ذکر وفا کس لیے زمانہ میں
یہ مدعا ہی نہیں کیوں اسے اچھالا ہے
عطا ہوئے ہیں ہمیں اشک جو زمانہ سے
مرے لبوں نے تبسم میں ان کو ڈھالا ہے
وہ مدتوں سے نہیں ہے مری نگاہوں میں
نہ جانے دل نے اسے کیوں نہیں نکالا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.