کوئی اس کو صدا نہیں دیتا
کوئی اس کو صدا نہیں دیتا
کیوں وہ اپنا پتا نہیں دیتا
سن سکو تو صدائے دل سن لو
ساز الفت صدا نہیں دیتا
دل میں ارماں رہیں نہ حسرت و غم
ایسی کوئی دعا نہیں دیتا
دھندلا دھندلا ہے آئنہ دل کا
کوئی اس کو جلا نہیں دیتا
ہے کسے اب مجال دید یہاں
کیوں وہ پردہ اٹھا نہیں دیتا
کوئی غم خوار اس زمانے میں
زندگی کی دعا نہیں دیتا
کیسا اخترؔ شناس ہے اے دل
کیوں سحر کا پتا نہیں دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.