کوئی واقعہ ہو یا حادثہ کہوں کیسے میں کہ برا ہوا
کوئی واقعہ ہو یا حادثہ کہوں کیسے میں کہ برا ہوا
کہ کہیں بھی کچھ بھی کبھی بھی کیا ہے بنا خدا کی رضا ہوا
مرا جرم میں نے چھپا لیا بھلے ہی تمام جہان سے
پڑا بوجھ ایسا ضمیر پر کہ گناہ خود ہے سزا ہوا
نہ کسی نے دیکھی شگفتگی نہ کسی نے اس کا زوال ہی
وہ جو پھول ہائے اجاڑ میں کھلا اور کھل کے فنا ہوا
یہ جو مانگ مانگ کے خلعتیں مرے دوست تو نے بٹور لیں
ترا مرتبہ بھلے بڑھ گیا ترا قد کہاں ہے بڑا ہوا
رہیں رونقیں صداؔ رونقیں مرے رنج و غم کے دیار میں
بھرا ایک زخم اگر کبھی تو اک اور زخم ہرا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.