کوشش تو کی ہزار چلوں ساتھ وقت کے
کوشش تو کی ہزار چلوں ساتھ وقت کے
پر کیا کریں ملے ہی نہیں ہاتھ وقت کے
سب کچھ بدل گیا ہے مری زندگی مگر
بدلے نہیں کبھی کہیں حالات وقت کے
جو تیرے جی میں آئے وہی کام کر سکے
اتنے حسین تو نہیں جذبات وقت کے
ہم کو بھی کچھ نظر نہیں آتا ہے دوستو
تم کو بھی دکھ نہیں رہے حالات وقت کے
اے رشکؔ تو بتا کہ تری زندگی میں کون
کرتا رہا ہے حل یہ معمات وقت کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.