کرشن کو چاہتا ہوں عاشق سبحاں ہوں میں
کرشن کو چاہتا ہوں عاشق سبحاں ہوں میں
سب مجھے کہتے ہیں ہندو وہ مسلماں ہوں میں
رام بھی کرشن بھی احمد بھی گورونانک بھی
دل سے ان چاروں بزرگوں کا ثنا خواں ہوں میں
لب پہ ہر ہر ہے مرے دل میں ہے اللہ اللہ
وید پڑھ لیتا ہوں اور حافظ قرآں ہوں میں
میرا مذہب ہے یہی سب کو سمجھنا اپنا
سب سے ملتا ہوا رہتا ہوں وہ انساں ہوں میں
چار دن جینا ہے مل جل کے بسر ہو اصغرؔ
اب تو اس جگ میں کوئی روز کا مہماں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.