کچھ انوکھے ہیں کھیل پیار کے دیکھ
کچھ انوکھے ہیں کھیل پیار کے دیکھ
جیت مقصود ہو تو ہار کے دیکھ
ہر طرف سرخ زرد نیلے پھول
ٹھاٹھ یہ موسم بہار کے دیکھ
درد اختر شماری بیتابی
یہ نظارے بھی انتظار کے دیکھ
تو نے ناداں اسے قبول کیا
اپنے کندھوں سے بوجھ اتار کے دیکھ
غیر ممکن ہے ان سے چھٹکارا
سلسلے جبر و اختیار کے دیکھ
اپنے رب کو قریب پائے گا
تو کسی دن اسے پکار کے دیکھ
لوگ مجبور جبہ سائی پر
شعبدے صاحب مزار کے دیکھ
پوچھتے ہیں کہ کیا تری خدمات
کیسے نخرے ہیں اہل دار کے دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.