کچھ عرض التفات پہ بھی غور کیجیے
کچھ عرض التفات پہ بھی غور کیجیے
میری گزارشات پہ بھی غور کیجیے
آسائشوں میں اپنی رہو ہر گھڑی مگر
اپنوں کے حادثات پہ بھی غور کیجیے
مت چھیڑئیے گا قصۂ ماضی پہ گفتگو
تازہ معاملات پہ بھی غور کیجیے
کرب و بلا میں لٹ گئی ناموس مصطفیٰ
اعجاز و واقعات پہ بھی غور کیجیے
بغض و حسد کا شہر میں چرچا ہے آج کل
اب ایسے سانحات پہ بھی غور کیجیے
تنہاؔ اسے سنبھال کے رکھنا جہان سے
چاہت کی واردات پہ بھی غور کیجیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.