کچھ اور تیرے مجھ سے سوالات ہوں تو بول
کچھ اور تیرے مجھ سے سوالات ہوں تو بول
یہ زندگی طویل ہے خدشات ہوں تو بول
سگریٹ ہم نے چھوڑ دی اور دیکھ خوش بھی ہیں
تیرے سبب یہ سارے کرامات ہوں تو بول
جادو تو چاند اور ستاروں کے دم سے ہے
اے رات تجھ سے کوئی طلسمات ہوں تو بول
دیتا ہے کیوں دلاسہ یوں ہی بات بات پر
گر تیرے اختیار میں حالات ہوں تو بول
ورنہ تو مجھ سے کوئی تو امید مت ہی رکھ
کچھ مجھ پہ تیری خاص عنایات ہوں تو بول
تو جن کے پیچھے چل کے یہاں در بدر ہوا
گر میرے پاؤں کے وہ نشانات ہوں تو بول
کچھ تو ہوا ہی ہوگا جو ہم بولتے رہے
مجھ سے اگر تجھے بھی شکایات ہوں تو بول
عرفانؔ ساری دنیا اگرچہ خلاف ہے
اس کے مرے خلاف بیانات ہوں تو بول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.