کچھ بھی اچھا نہیں ہوا مرے ساتھ
جب سے تو نے کیا گلہ میرے ساتھ
سوچتا تھا کہ وہ مرا ہے فقط
جس نے اچھا نہیں کیا مرے ساتھ
اس کو معلوم تھا غریب ہوں میں
عشق کا ڈھونگ کیوں رچا مرے ساتھ
تم پر اب پیار آ رہا ہے مجھے
کچھ تو کر دیجیے برا مرے ساتھ
سب نے پرویزؔ سے نظر پھیری
وہ اکیلا تھا جو ہنسا مرے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.