کچھ بھی ہو مجھ کو ہار گوارہ کبھی نہیں
کچھ بھی ہو مجھ کو ہار گوارہ کبھی نہیں
وہ کیا ہے کوئی کھیل میں ہارا کبھی نہیں
درپیش زندگی کو کئی حادثے رہے
لیکن کسی مدد کو پکارا کبھی نہیں
یہ اضطراب روح ہے یا جسم کا سکوں
دریا کو سوچتا ہوں کنارا کبھی نہیں
جیسا کسی نے مجھ کو پکارا میں بن گیا
کردار اپنا کوئی بھی مارا کبھی نہیں
میری تو ایسے عشق سے توبہ قبول کر
ہر سانس کہہ رہی ہے دوبارا کبھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.