کچھ بھی جو اثاثہ در و دیوار میں ہوتا
کچھ بھی جو اثاثہ در و دیوار میں ہوتا
گلیوں میں نہیں گھر مرا بازار میں ہوتا
ماتم ہی الگ شہر عزادار میں ہوتا
مجھ سا جو کلیجہ کہیں دو چار میں ہوتا
پھر شاہ نے بیعت ہی طلب کی نہیں ورنہ
جو رن میں ہوا تھا وہی دربار میں ہوتا
جس سے میں گلا کاٹ سکوں اپنی انا کا
اے کاش وہ لوہا مری تلوار میں ہوتا
ہوتا ہی نہیں زخم جو بھرنے سے ہو قاصر
ہوتا تو مرے حلقۂ آزار میں ہوتا
اک مرغ تمنا لب اغیار پہ ہوتی
اک حرف دعا کا دل غم خوار میں ہوتا
آنکھوں میں اجالا لب و رخسار میں خوشبو
اک دل بھی کہیں سینۂ دل دار میں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.