کچھ بری بات نہیں صاحب ایماں ہونا
کچھ بری بات نہیں صاحب ایماں ہونا
اگر ایمان سے مطلوب ہو انساں ہونا
برگ ہائے گل تر کا یہ پریشاں ہونا
جرم ہے گل کدۂ دہر میں خنداں ہونا
جب کسی غنچے کو کھلتے ہوئے دیکھا میں نے
آ گیا یاد وہیں دل کا پریشاں ہونا
ہو گیا میری پریشاں نظری کا باعث
جلوۂ حسن کا ہر سمت فراواں ہونا
اہل وحشت کا ٹھکانا بھی کہیں تو ہوتا
نہیں بے صرفہ بیاباں کا بیاباں ہونا
دم غم عشق کا بھرتے ہوئے نالے کرنا
آرزو درد کی اور طالب درماں ہونا
باعث حیرت ارباب سخن ہے محرومؔ
عہد پیری میں تمہارا یہ غزل خواں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.