کچھ داغ محبت کے چھپانے کے لئے ہیں
کچھ داغ محبت کے چھپانے کے لئے ہیں
کچھ زخم ہیں جو سب کو دکھانے کے لئے ہیں
انداز یہ سارے تو زمانے کے لئے ہیں
عشوے جو ہیں وہ ہم کو دکھانے کے لئے ہیں
دکھلائیں بھلا کیسے انہیں دل کی تڑپ ہم
شوخی و ستم ہم کو ستانے کے لئے ہیں
کیوں ہم سے سدا رکھتے وہ رسم و رہ الفت
یارانے بہت ان کو نبھانے کے لئے ہیں
معلوم اثرؔ اب ہوا انجام محبت
ہم خود کو زمانے میں مٹانے کے لئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.