کچھ درد ہے مطربوں کی لے میں
کچھ درد ہے مطربوں کی لے میں
کچھ آگ بھری ہوئی ہے نے میں
کچھ زہر اگل رہی ہے بلبل
کچھ زہر ملا ہوا ہے مے میں
بد مست جہان ہو رہا ہے
ہے یار کی بو ہر ایک شے میں
ہے مستیٔ نیم خام کا ڈر
اصرار ہے جام پے بہ پے میں
مے خانہ نشیں قدم نہ رکھیں
بزم جم و بارگاہ کے میں
اب تک زندہ ہے نام واں کا
گزرا ہے حسین ایک ''حے'' میں
ہوتی نہیں طے حکایت ''طے''
گزرا ہے کریم ایک ''طے'' میں
کچھ شیفتہؔ یہ غزل ہے آفت
کچھ درد ہے مطربوں کی لے میں
- کتاب : intekhab-e-zarrin (Pg. 135)
- Author : Khvaja Mohammad Zakariya
- مطبع : Sangeet publication (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.