کچھ دیر تو ڈرے تری جادوگری سے ہم
کچھ دیر تو ڈرے تری جادوگری سے ہم
پھر دیکھنے لگے تجھے سنجیدگی سے ہم
تا عمر تیرگی نے نبھائی ہے دوستی
کیوں التجا کریں تو بتا روشنی سے ہم
جو بھی ملا وہ رکھ لیا ہم نے سہیج کر
اب اور کیا ہی مانگتے اس عاشقی سے ہم
پہلے پہل تو لڑ لیے اللہ سے مگر
اب پیش آ رہے ہیں بڑی عاجزی سے ہم
یہ جانتے ہیں ہم یا خدا جانتا ہے بس
کیسے نکل کے آئے ہیں اس تیرگی سے ہم
اب کیوں امانؔ ڈھونڈھتے ہیں اس کو در بدر
جس کو نکال پھینک چکے زندگی سے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.