کچھ دیر اس کی لاش پہ رونا کیا تھا بس
کچھ دیر اس کی لاش پہ رونا کیا تھا بس
اک پھول من کے باغ کا مرجھا چکا تھا بس
جو ساری کائنات میں اپنا رفیق تھا
میرے لیے ملول وہ حرف دعا تھا بس
جب میرا ساتھ چھوڑ گئے میرے اپنے لوگ
بے شکل سا خیال مرا ہم نوا تھا بس
دنیا اگر اداس ہے تم کیوں اداس ہو
یہ اک سوال آنکھ کو چھلکا گیا تھا بس
ہر شخص اپنے آپ سے چھپنے کی دھن میں تھا
اس شہر پر دعاؔ کوئی سایا ہوا تھا بس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.