کچھ دن ہوائے بے سر و ساماں کے ساتھ بھی
کچھ دن ہوائے بے سر و ساماں کے ساتھ بھی
سانسوں کا کارواں لیے طوفاں کے ساتھ بھی
آرائش وصال پہ کیوں اتنا شاد ہو
یہ جھوٹ تو ہے شورش ہجراں کے ساتھ بھی
دل ہے تو دل کے ساتھ ہیں سب کاروبار درد
جی ہی تو لیں گے حسرت ویراں کے ساتھ بھی
ہم وہ مسافران ازل ہیں کہ ہر گھڑی
دریا کے ساتھ بھی ہیں بیاباں کے ساتھ بھی
کچھ دور چل کے لوٹ کے آنے کی ضد پہ ہے
دل کاروان اہل بہاراں کے ساتھ بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.