کچھ دن تو کر تعاون اے خوش صفات مجھ سے
کچھ دن تو کر تعاون اے خوش صفات مجھ سے
تنہا نہ ہو سکے گی تطہیر ذات مجھ سے
فریاد اے سماعت انصاف اے فراست
کرتے ہیں اہل دنیا دنیا کی بات مجھ سے
حیران ہوں کہ اس تک کس کس جہت سے پہنچوں
آوارگیٔ طلب ہیں صد ہا جہات مجھ سے
کیوں اے حیات رفتہ روکے ہوئے ہے رستہ
کیا چاہتی ہے آخر اے بے ثبات مجھ سے
یونان کے سخی تو تلخاب نذر کر دیں
پانی عزیز رکھیں اہل فرات مجھ سے
گردش میں ہیں ستارے ہے کوئی جو پکارے
آ اے غریب کوچہ لے جا ذکات مجھ سے
وا ہے دریچۂ دل اک چیخ بن کے در آ
سرگوشیاں کہاں تک اے سرد رات مجھ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.