کچھ دعا میں اثر تو آئے گا
کچھ دعا میں اثر تو آئے گا
دھوپ میں اک شجر تو آئے گا
ان کے حصہ کھڑی ہے منزل پھر
میرے حصہ سفر تو آئے گا
دھیرے دھیرے سبھی کی ہستی پر
وہ قضا کا گزر تو آئے گا
یہ خلا یہ اداسیوں کا چلن
درد سے دل یہ بھر تو آئے گا
حوصلہ جب اڑان پکڑے گا
توڑنے پھر بشر تو آئے گا
جب بھی دیکھو گے بند آنکھوں سے
عکس میرا نظر تو آئے گا
سارتھیؔ غم کی داستاں میں سدا
آنسوؤں کا بسر تو آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.