کچھ غم کا غم ہوا نہ خوشی کی خوشی ہوئی
کچھ غم کا غم ہوا نہ خوشی کی خوشی ہوئی
کس راحت و سکوں سے بسر زندگی ہوئی
اس بے نوا گدا کو شہنشاہ جانیے
جس کو نصیب دولت دیوانگی ہوئی
کیسے شب فراق کٹی کچھ نہ پوچھئے
اک داستاں ہے رنج و الم سے بھری ہوئی
سجدے کو سر جھکا دیا اپنے ہی پاؤں پر
مجھ کو جب اپنی ذات سے کچھ آگہی ہوئی
خود اپنے حسن کی بھی نہ وہ تاب لا سکا
جس آدمی کے قلب میں کچھ روشنی ہوئی
ساقی ترے کرم کی تو کچھ انتہا نہیں
یہ اور بات کم نہ مری تشنگی ہوئی
فرقت میں بھی نصیب ہے مجھ کو نشاط قرب
دل میں کسی کی یاد ہے ایسی بسی ہوئی
صابرؔ زباں پہ حرف شکایت نہ لا سکا
اس کی سرشت میں ہے قناعت بھری ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.