کچھ غور سے دیکھو تو خرابوں میں ہے نقشہ
کچھ غور سے دیکھو تو خرابوں میں ہے نقشہ
چہرے پہ خراشیں ہیں خراشوں میں ہے نقشہ
اس شہر طلسمات میں اک ایک قدم پر
نقشوں میں سراب اور سرابوں میں ہے نقشہ
دکن میں مقید ہے نہ دلی میں نہ لاہور
اس شعر کا تاتاری غزالوں میں ہے نقشہ
یزداں سے ہمیں خواب میں اک نقش ملا تھا
اس نقش میں کچھ خواب ہیں خوابوں میں ہے نقشہ
دنیا کے خد و خال کی بنیاد ترا نور
عالم کے خزانوں کا تجھ آنکھوں میں ہے نقشہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.