کچھ ہنسی کھیل چاہ ہوتی ہے
کچھ ہنسی کھیل چاہ ہوتی ہے
سخت مشکل نباہ ہوتی ہے
جس پہ کافر نگاہ ہوتی ہے
اس کی دنیا تباہ ہوتی ہے
شوخ کتنی نگاہ ہوتی ہے
لے کے دل عذر خواہ ہوتی ہے
حسن خانہ خراب یاد رہے
دل کی بستی تباہ ہوتی ہے
جس سے ہوتی ہے شرح سوز جگر
مختصر سی اک آہ ہوتی ہے
دل پر شوق دیکھ کر بولے
ایسی بستی بھی واہ ہوتی ہے
ہم کو بھی اے نسیم اے شبنم
حسرت اشک و آہ ہوتی ہے
جس سے ہوتی ہے چشم دل روشن
وہ تری گرد راہ ہوتی ہے
ہاں دل بے قرار کی قیمت
حسن کی اک نگاہ ہوتی ہے
طے جو ہوتی ہے تیغ قاتل سے
وہی جنت کی راہ ہوتی ہے
عشق میں جان دی ہے مضطرؔ نے
ہر طرف واہ واہ ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.