کچھ حنا سے نہیں ہے اس کف پا کی خوبی
کچھ حنا سے نہیں ہے اس کف پا کی خوبی
بلکہ ہے اس کف پا ہی سے حنا کی خوبی
زیب تن اس کے ہوئی یہ ہے قبا کی خوبی
نکہت زلف کا لانا ہے صبا کی خوبی
مثل آئینہ کے ظاہر میں صفا ہیں تو کیا
اہل عالم میں ہے باطن کی صفا کی خوبی
استخواں ریزہ پہ کرتا ہے قناعت جو وہ
اس سے ہے سارے طیوروں میں ہما کی خوبی
جانور ہے نہ ہو انسان میں گر شرم و حیا
کیوں ہے انساں میں فقط شرم و حیا کی خوبی
خوبیٔ اہل دول دولت و حشمت سے نہیں
متواضع ہو یہی ہے امرا کی خوبی
صحت و عافیت و فرحت رزق و ایماں
عیش بخشی تجھے ہے سب یہ خدا کی خوبی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.