کچھ اس طرح بھی ہم نے گزاری ہے پیار میں
کچھ اس طرح بھی ہم نے گزاری ہے پیار میں
دل میں ہجوم یاس نگہ انتظار میں
اب بزم عیش سے بھی اٹھا جا رہا ہے دل
اب لطف آ رہا ہے غم روزگار میں
بے چینیوں کی میری تجھے کچھ خبر بھی ہے
آنکھیں بچھی ہوئی ہیں ترے انتظار میں
دنیا کی اونچ نیچ میں کچھ کچھ سنبھل گئے
اب حوصلے نئے ہیں دل بے قرار میں
ہر ذرۂ زمیں کو بنائیں گے آفتاب
فرصت ملے جو زندگئ مستعار میں
کل امن کی تلاش میں نکلے تھے قافلے
اب آ کے رک گئے ہیں تری رہ گزار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.