کچھ اضطراب ہی رہتا تو کتنا اچھا تھا
کچھ اضطراب ہی رہتا تو کتنا اچھا تھا
وہ خواب خواب ہی رہتا تو کتنا اچھا تھا
چھپا کے ذات کے پہلو بھی کیا ملا ہے مجھے
کھلی کتاب ہی رہتا تو کتنا اچھا تھا
تکلفات میں تھا تو بڑے سکون میں تھا
وہ جی جناب ہی رہتا تو کتنا اچھا تھا
تمام عمر میں کردار کو نبھاتا رہا
ذرا خراب ہی رہتا تو کتنا اچھا تھا
سوال کر کے وہ شرمندہ ہو گیا بابرؔ
تو لا جواب ہی رہتا تو کتنا اچھا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.