کچھ کہو کس کو صدا دی جائے
کچھ کہو کس کو صدا دی جائے
جانے والے کو دعا دی جائے
دل پہ پھر آج ہے ماضی کا ہجوم
یاد کس کس کی بھلا دی جائے
ہے ہوا تیز بہت چاروں طرف
شمع کس رخ پہ جلا دی جائے
آؤ دیوار پہ سایہ دیکھیں
حسرت دید مٹا دی جائے
دل میں دھندلا گئے نقش نایاب
کوئی تصویر بنا دی جائے
ہر طرف شعلے ہیں نفرت کے اثرؔ
اٹھو یہ آگ بجھا دی جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.