کچھ خیال دل ناشاد تو کر لینا تھا
کچھ خیال دل ناشاد تو کر لینا تھا
وہ نہیں تھا تو اسے یاد تو کر لینا تھا
کچھ اڑانوں کے لیے اپنے پروں کو پہلے
جنبش و جست سے آزاد تو کر لینا تھا
پھر ذرا دیکھتے تاثیر کسے کہتے ہیں
دل کو بھی شامل فریاد تو کر لینا تھا
کوئی تعمیر کی صورت بھی نکل ہی آتی
پہلے اس شہر کو برباد تو کر لینا تھا
قیس کے بعد غزالاں کی تسلی کے لیے
ہاشمیؔ دشت کو آباد تو کر لینا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.