کچھ خواب سے نہ خواب کی تعبیر سے ہوا
کچھ خواب سے نہ خواب کی تعبیر سے ہوا
دنیا کا سارا کام تو تدبیر سے ہوا
منصب تو بس یہاں پہ مقدر کی بات ہے
وہ نامور ہوا ہے تو تقدیر سے ہوا
میں بندگان دہر کا کب تھا بھلا حریف
میرا تو سارا کام ہی تاخیر سے ہوا
غالبؔ نے یہ تو سچ ہی کہا تھا کہ دہر میں
رسوا ہوا جو اپنی ہی تحریر سے ہوا
حالات کی گرفت میں گزری تمام عمر
تاہم نہ شور کچھ مری زنجیر سے ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.