Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کچھ لوگ شامل دوڑ میں ہیں تخت پانے کے لیے

راگھویندر دیویدی

کچھ لوگ شامل دوڑ میں ہیں تخت پانے کے لیے

راگھویندر دیویدی

MORE BYراگھویندر دیویدی

    کچھ لوگ شامل دوڑ میں ہیں تخت پانے کے لیے

    باقی سبھی کوشش میں ہیں کھانے کمانے کے لیے

    محنت مشقت کے علاوہ اور کیا ہے زندگی

    دن بھر بھٹکتا ہے پرندہ چار دانے کے لیے

    کب کون لکھتا ہے مقدر دوسرے انسان کا

    خود روشنی کرنی ہے ہم کو جگمگانے کے لیے

    سایہ بزرگوں کی دعا کا ہے ضروری سر پہ یوں

    جیسے ضروری چھت ہے گھر میں سر چھپانے کے لیے

    کیا پا لیا کیا کھو دیا یہ سوچتے ہوں گے کبھی

    جو لوگ گھر سے دور ہیں دولت کمانے کے لیے

    خود کو مکمل مان کر میں چھاؤں میں بیٹھا نہیں

    میں دھوپ میں چلتا ہوں خود کو آزمانے کے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے