کچھ مرا حال بتا دے مجھ کو
کچھ مرا حال بتا دے مجھ کو
میرے اشعار سنا دے مجھ کو
خواب آنے کو ہیں بیتاب کئی
آ مری نیند سلا دے مجھ کو
میں ترے چاک پہ رکھا ہوں ابھی
تو بنا دے یا مٹا دے مجھ کو
بھول جاؤں نہ میں چہرہ اپنا
میری تصویر دکھا دے مجھ کو
میں حقیقت کا پرستار رہوں
اتنی توفیق خدا دے مجھ کو
اپنی آنکھوں میں بسا کر اے دوست
میری نظروں سے چھپا دے مجھ کو
اب تو ہر شخص برا لگتا ہے
مجھ سے اک بار ملا دے مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.